دفتر خارجہ نے پاکستانی صحافی انس ملک کی کابل میں گزشتہ روز گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم ان کی جلد اور محفوظ پاکستان واپسی کے لئے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انس ملک بحفاظت کابل واپس پہنچ گئے ہیں۔